سی اے اے کا بڑا فیصلہ ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر انہیں پاکستان ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے پی سی بی کی درخواست پر خصوصی اجازت نامہ جاری کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان بنگلہ دیش ائیرلاینز کی چارٹر پرواز سے اسلام آباد لینڈ کرے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بیمان ائیرلاین کی پرواز بی جی 4031 کے زریعے پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاک کیویزون ڈے سیریزکے میچز17،19 اور 21ستمبرکو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25،26،29 ستمبراور یکم اور3 اکتوبرمیں ٹی ٹوئنٹی میچزقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شیڈول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں