سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ون ویلنگ کرنےوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں

لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ون ویلنگ عمری معذوری اور جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہے’ عباس مجید خان مروت
ون ویلنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت
پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مزید 13 افراد کو حراست میں لے کر موٹرسائیکلیں ٹرمینل میں بند کر دی ۔

اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس اور شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مزید 13 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سائیکلوں کو 523/550 میں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کر دیئے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور لوگوں کے خوشیوں بھرے گھر ماتم میں تبدیل ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ چیف کیپٹل پولیس عباس احسن کے ہدایات کی روشنی میں ون ویلنگ کیخلاف وقتاً فوقتاً کارروائیاں کی جاتی ہیں تاکہ نوجوان اس خطرناک عمل سے بچ سکیں اور انکی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین سے متعلق مہمات اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مقصد شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانا اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں