سوہائے علی کی روڈ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سوہائے علی کی تُرکی کی سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں موجود ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوہائے علی ابڑو تُرکی کی سڑک پر موجود ہیں۔


ویڈیو میں ترکی کے مقامی آرٹسٹ اپنے ملک کا روایتی میوزک بجاتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

سڑک پر سوہائے سمیت کئی افراد موجود ہیں جو اُن فنکاروں کا میوزک سُن رہے ہیں اور اُنہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

ایسے میں سوہائے علی ابڑو خود پر قابو نہ پاسکیں اور اُنہوں نے تُرکی کی روایتی موسیقی پر شاندار ڈانس کرنا شروع کردیا۔

سوہائے علی ابڑو کے ڈانس کو ترکی میں موجود مقامی افراد نے خوب پسند کیا لیکن پاکستانیوں کی جانب سے اداکارہ سوہائے علی ابڑو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے اُن کی اس ویڈیو پر کسی قسم کا کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں