سونے کی قیمت یکدم اتنی کم ہوگئی کہ عوام کے وارے نیارے

پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1802 ڈالر فی اونس ہوگئی ہےلیکن اس کے باوجود پاکستان میں سونا سستا ہوا ہے۔

پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قدر میں 3550 کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا تین ہزار 43 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ تین ہزار 438 روپے کا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں سات ہزار 800 روپے کی کمی آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں