سونیا حسین کے نئے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

نامورپاکستانی اداکارہ سونیا حسین کے نئے برائیڈل شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین اور اداکارہ کے مداحوں کے ہوش اڑادیے۔

اداکارہ سونیا حسین نے اپنے برائیڈل شوٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیئر کیں۔اداکارہ کی ان تصاویر میں انہیں ایک لال رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جو کہ بالکل نئے طرز پر مبنی ہے۔اس نئے طرز کے عروسی جوڑے میں اداکارہ کا بائیڈل شوٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ بھی اداکارہ سونیا حسین نے اپنی شوٹ کے لحاظ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کرائی ہے۔اس ویڈیو میں اداکرہ کو ایک نئی طرز کی دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں انہوںنے سلور رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کا میک اپ روایتی انداز سے ہٹ کر کیا گیا ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ کا انداز کسی باس لیڈی سے کم نہیں لگ رہا ہے جبکہ ان کا حسن اور یہ شوٹ صارفین کی توجہ مبذول کرا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں