سوات اورمالم جبہ میں برفباری،گاڑی کے ٹائرپرچین لگوانالازمی قرار

سانحہ مری کے بعد سوات میں برفباری کے دوران حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے گاڑی میں ٹائر چین لگوانا لازمی قرار دے دیا۔

سوات اور مالم جبہ میں کئی روز سے برف باری جاری ہے۔ خراب موسمی صورتحال میں سڑکوں پر پھسلن کے باعث ڈرائیونگ دشوار ہوگئی ہے۔

انتظامیہ نے گاڑیوں میں ٹائر چین لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔سانحہ مری کے بعد سیاح بھی محتاط ہیں اور ہدایات پرعمل کررہے ہیں۔

گاڑیوں میں چین لگانا روزگار کا ذريعہ بھی بن گیا ہے اور کاریگر منہ مانگے پیسہ وصول کررہے ہیں۔بیشتر سیاح گاڑی پارک کرکے پیدل سفر پر انحصار کررہے ہیں۔

انتظامیہ نے زور دیا ہے کہ زنجیر کے بغیر برف میں سفر کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں