سند ھ حکومت کی جانب سےصوبے بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگنے کے بعد جمعہ کے دن بازار بند

کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگائے جانے کے بعد آج جمعہ کے دن کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بازار بند پڑے ہیں جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیے گئے ، ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 77 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 213، پنجاب میں تین لاکھ 55 ہزار 483، اسلام آباد میں 86 ہزار 945، بلوچستان میں 30 ہزار 162، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 8 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں