سعودی عرب : پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

سعودی عرب کے متعدد شہروں میں نئے ضوابط پر پورا نہ اترنے والے پیٹرول پمپ بند رہیں گے.

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بند کئے جانے والے پیٹرول پمپ کے مالکان کو نئے ضوابط پر پورا اترنے کے لیے مہلت دے رکھی ہے۔

وزارت بلدیاتی و دیہی امور کے ذرائع نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس کی تنظیم نو کرنے والی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے ضوابط پر پورا نہ اترنے والے پیٹرول پمپس کے مالکان کو مزید مہلت دی جائے۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ مالکان کو واضح کیا جائے کہ مہلت کے دوران ضوابط پر پورا نہ اترنے پر لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے۔تنظیم نو کمیٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان تمام پٹرول پمپس پر نئے ضوابط لاگو ہوں گے جن میں پیٹرول پمپ کے اندر تمام عوامی خدمات کی فراہمی شامل ہے۔

پیٹرول پمپ کے باہر الیکٹرانک نرخ نامہ آویزاں ہونا چاہئے دیگر عوامی خدمات کے مراکز ملحقہ ہونے چاہئیں، اس کے علاوہ بیت الخلاء اور نماز کے لیے مصلے بھی لازمی ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت بلدیات ودیہی امور نے جدہ اور ریاض سمیت متعدد شہروں کے علاوہ ہائی ویز پر ضوابط پر پورا نہ اترنے والے کئی پیٹرول پمپس بند کروا دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں