سارہ خان اور فلک شبیر کے بچے کی تصویر یوٹیوب پر وائرل

پاکستان کی فنکار جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد تا حال متوقع ہے مگر ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر اُن کے بچے کی تصویریں وائرل بھی ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کبھی بھی کچھ بھی اپلوڈ کر دیا جاتا ہے چاہے اُس مواد میں کوئی سچائی ہو یا نہ ہو۔

اس ہی کی ایک مثال اس وقت یوٹیوب پر وائرل ایک بچے کی تصویر ہے ۔

مختصر سی اس ویڈیو میں سارہ خان اور فلک شبیر کی چند تصویروں کے ساتھ اُن کے بچے کی بھی تصویر شیئر کر دی گئی ہے۔

ویڈیو میں فلک شبیر کو ایک ننھا منھا سا بچہ اٹھائے دکھایا گیا ہے جس کی تا حال اس جوڑی کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں مگر اس جوڑی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اپنے بچے کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں