زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں اپنے بیٹے کے کان میں اذان دیتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں بیٹے کے والد بننے والے زید علی کی ایک ویڈیو انسٹاگرام کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں زید علی اسپتال میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے۔

ویڈیو میں یوٹیوبر کے بیٹے کا چہرہ واضح طور پر دِکھائی نہیں دے رہا تاہم زید علی کو بیٹے کے کان میں اذان دیتے سنا جا سکتا ہے۔

خیال رہے زید علی اور یمنیٰ زید کے ہاں 18 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ازیان علی زید رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں