زیارت میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع

بلوچستان کے ضلع زیارت میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وادی زیارت اور اطراف میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ساتھ میں سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، بارش اور برفباری کے امکانات بہت کم ہیں۔

کوئٹہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی ایک اور قلات میں منفی تین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا تھا جبکہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز نارتھ کراچی اور سعدی ٹاؤن میں 17، سرجانی میں 14، گڈاپ ٹاؤن میں 10، یونیورسٹی روڈ میں 09، قائد آباد میں 07، جامعہ الرشید میں 06، کیماڑی میں 05، جناح ٹرمینل میں 04، گلشن حدید اور ناظم آباد میں 02، ڈی ایچ اے، اورنگی اور مسرور بیس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں