روہت گیند نظر آئی تھی؟ شائقین کا سوال

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی جانب سے بھارتی اوپنر بلے باز روہت شرما پر جملے بھی کسے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص روہت شرما سے طنزیہ سوال کر رہا ہے کہ ’’روہت بال نظر آئی تھی کیا؟‘‘۔ اس سوال پر روہت شرما کوئی جواب نہیں دیتے اور فیلڈنگ جاری رکھتے ہیں، تاہم سوال پوچھنے والا شخص خود کہہ دیتا ہے کہ ’’نہیں نظر آئی بال‘‘۔

گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دی جبکہ میچ کی خاص بات یہ تھی کہ قومی ٹیم نے میچ 10 وکٹوں سے جیتا.

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا، اوپنر روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اوپنر راہول اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بھی وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے 152 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی پانچویں

اپنا تبصرہ بھیجیں