راولپنڈی: ایوب پارک میں بنگال ٹائیگرز کی آمد،بچے خوش،تصاویر بنواتے رہے

راولپنڈی کے ایوب پارک میں 2 ننھے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے،گزشتہ سال 24 دسمبر کوپیدا ہونے والے بنگال ٹائیگرزکو فیلکس اور جولیا کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے شہریوں کی بڑی تعداد پارک میں جا پہنچی۔

اسلام آباد کے چڑیا گھرسے راولپنڈی کے ایوب پارک منتقل کئے گئے بنگال ٹائیگرزکے 2 بچے منظرعام پرلائے گئے ہیں۔

ننھے مہمانوں کودیکھنے کے لیے بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ایوب پارک کا رخ کرلیا ہے،شہریوں نے ٹائیگرز کوخوب پیار کیا اور تصاویر بنوائیں۔

ڈائریکٹرجنرل آرمی ہیریٹیج فائونڈیشن بریگیڈیئرریٹائرڈ آصف اختر کہتے ہیں ایوب پارک میں ٹائیگرز کی تعداد 5 ہوگئی ہے،دنیا میں صرف ساڑھے 3 ہزارٹائیگرزرہ گئے ہیں۔

ایوب پارک میں لائے گئے ننھے ٹائیگرز کی وقت پرویکسینیشن بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں