دفاعی چمپئین الجیریا افریقن کپ آف نیشن سے آؤٹ

کیمرون میں افریقن کپ آف نیشن کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، گروپ ای کے میچ میں آئیوری کوسٹ نے دفاعی چمپئین الجیریا کو شکست دے کر ایونٹ کا اپ سیٹ کر دیا۔

دفاعی چمپئین الجیریا کی اس غیر متوقع شکست نے سب کو حیران کر دیا ، آئیوری کوسٹ نے الجیریا کو 1-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

الجیریا کے لئے اس ٹورنامنٹ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لئے یہ میچ جیتنا نہایت ضروری تھا، لیکن ابتدا سے ہی آئیوری کوسٹ نے الجیریا پر دباؤ بنائے رکھا۔

آئیوری کوسٹ نے فرینک اور ابراہیم کے خوبصورت گول کی بدولت میچ کے پہلے ہی ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں