حکومت کا سینماگھروں میں ایرانی، ترکش، کینیڈین فلمیں چلانےکا فیصلہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سینما کے شعبے کی ترقی کیلئے علاقائی ملکوں سے فلموں کی نمائش کی اجازت دے رہے ہیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اس وقت فلموں کا بحران ہے تاہم ملک میں سینما انڈسٹری کی بحالی کیلئے ایرانی، ترکش، کینیڈین فلموں کو سنیما میں چلانے کی اجازت دے رہے ہیں.
https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1440287950630100998?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1440287950630100998%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fentertainment%2F2021%2F09%2F2386929%2F

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سینماز کو مراعات جیسے بجلی اور ٹیکسز پر ریلیف دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کیسز میں کمی آئی ہے جس کے باعث کابینہ کے اجلاس میں سینماز کو کھولنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے ۔

اس سے قبل ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھاکہ حکومت سینما گھروں کو سستے ریٹ پر بجلی مہیا کرے گی جبکہ انڈسٹری کے تمام ٹیکسس بھی ختم کرنے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں