جنوبی افریقاکا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شارجہ میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ میں 3 بجے شروع ہونے والے آج کے پہلے میچ میں ٹیمبا باوما نے ٹاس جیتا اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ورلڈ کپ کے بڑے معرکے میں آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز ہوں گے۔

پہلا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرے مقابلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ شام 7 بجے مدمقابل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں