جرمنی میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

مشہور و معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کی جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کیلئے نیورمبرگ سٹی کی ترکش مسجد میں مسلم کمیونٹی کا اجتماع منعقد کیا گیا۔

اداکار عمر شریف کی میت ترکش مسجد پہنچائی گئی جس پر عمر شریف کی تصویر بھی رکھی گئی تھی.

فرینکفرٹ میں قونصل جنرل پاکستان زاہد حسین اور دیگر عملے نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین تین گھنٹے کی مسافت طے کرکے نیورمبرگ پہنچے تھے۔

عمر شریف کے دنیا بھر سے مداحوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔ کمیونیٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہری بھی نماز جنازہ کیلئے موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں