ترکی میں حریم شاہ کی آئس کریم بار کے باہر رقص کرتے ویڈیو وائرل

پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ترکی میں ایک ہوٹل کے باہر رقص کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور اپنی مصروفیات سے مداحوں کوبھی آگاہ کررہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے اپنی ایک نئی ڈانس ویڈیو شئیر کی ہے جو آتے ہی چھا گئی ہے۔


ایک اور ویڈیو میں حریم شاہ نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے۔

حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں