تاریخ میں پہلی بارعام شہری تفریح کےلیے خلامیں پہنچ گئے

امریکا، یورپ، جاپان جانےکا زمانہ پراناہوگیا، جیب گرم ہو تو لوگ اب خلاکی سیر کریں گے۔

چارعام شہریوں کو لےکر امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے خلائی شٹل نے زمین کے گرد چکر لگانا شروع کردیا۔ یہ چاروں افراد تین دن تک خلا کی سیر کریں گے۔

خلا میں بال کیسے دھوئیں گے؟کھانا کیسے کھائیں گے ؟ورزش کیسے کریں گے؟ امریکی سرکاری خلائی ادارے ناسا کے خلابازوں نے خلائی سیاحوں کو مفید مشورے دیے ہیں۔

اس مشن کو ’انسپیریشن 4‘ کا نام دیا گیا ہے جو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لانچ پیڈ سے خلا میں پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں