بھارت کو ہر سال پاکستان سے T20 سیریز کھیلنی چاہیے، کیون پیٹرسن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ ہر سال پاک بھارت ٹی 20 سیریز ہونی چاہیے۔

کیون پیٹرسن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری تجویز ہے کہ بھارت کو ہر سال پاکستان کے ساتھ کسی نیوٹرل وینیو پر 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنی چاہیے۔

https://twitter.com/KP24/status/1452469805949218821?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1452469805949218821%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1003171

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ 3 ٹی 20 میچز پر مبنی سیریز 5 روز کے دوران کھیلی جانی چاہیے۔

کیون پیٹرسن نے یہ بھی کہا کہ سیریز کیلئے دونوں ٹیموں کا 15 رکنی اسکواڈ ہو اور سیریز جیتنے والوں کو 15 ملین ڈالر ملیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر، ملک اور براڈ کاسٹرز ہر برس اس ایک ہفتے کی سیریز کیلئے لائن میں لگے کھڑے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں