بھارت میں پاک بھارت ٹاکرا منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے مابین مقابلے میں صرف چند دن باقی ہیں ایسے میں بھارت میں میچ منسوخ کرنے کے مطالبے زور پکڑنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے ممالک کے تعلقات کے تناظر میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر پرگت سنگھ نے کچھ دن پہلے یہی کہا تھا کہ میچ منسوخ کر دینا چاہیے کیونکہ سرحدی صورتحال مثالی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت بمقابلہ پاکستان میچ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ سرحد پر صورتحال مثالی نہیں ہے اور دونوں ممالک اس وقت ایک تناؤ کے دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لیے ہمیں انسانیت کی حفاظت کرنی چاہیے اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر مزید دباؤ پڑے۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کےخلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں