بھارتی کسان نےاپنے کھیتوں کولوگوں کی بری نظر سے بچانے کے لیے انوکھا کام کردیا

بھارتی کاشت کار نے اچھی کاشت اور فصل کو لوگوں کی بد نظروں سے بچانے کے لیے کھیتوں میں بولی وڈ اداکارہ سنی لیون کی انتہائی بولڈ تصاویر آویزاں کردیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک دیہات میں کسان نے اپنی 10 ایکڑ زمین میں اچھی کاشت کے لیے سنی لیون کی بولڈ لباس میں بنائی گئی بہت بڑی تصاویر آویزاں کردیں۔

کاشت کار کی جانب سے اپنی زمین میں بہت بڑے سائز کی دو بڑی تصاویر آویزاں کی گئیں جنہیں راہگیر دور سے آسانی سے دیکھ سکتے ہیں.
تصاویر میں سنی لیون کو سرخ رنگ کے بولڈ لباس میں دکھایا گیا ہے اور ان کی تصاویر پر مراٹھی زبان میں حسد اور جلن سے متعلق ایک قول بھی لکھا گیا ہے، جس کا مفہوم ہے کہ ان سے کوئی حسد نہ رکھے۔
کسان نے زمین پر سنی لیون کی تصاویر آویزاں کرنے سے متعلق بتایا کہ ان کی 10 ایکڑ پر مشتمل زمین پر آتے جاتے راہگیر لوگوں کی نظریں ہوتی ہیں، جس وجہ سے ان کی کاشت اچھی نہیں ہوتی، اس لیے انہوں نے فصل کو بد نظروں سے بچانے کے لیے مذکورہ طریقہ آزمایا۔

کسان نے دعویٰ کیا کہ سنی لیون کی بولڈ تصاویر آویزاں کرنے کے بعد ان کا فصل انتہائی اچھا ہوا ہے اور ان کا طریقہ کام کر گیا۔
کاشت کار کے مطابق جب سے انہوں نے سنی لیون کی تصاویر کو زمین میں آویزاں کیا تب سے راہگیر لوگوں نے ان کی فصل کو بد نظروں سے دیکھنا اور گھورنا بند کردیا اور سب لوگوں کی نظریں اداکارہ کی تصاویر پر گئیں۔
خیال رہے کہ سنی لیون اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک میں بھی شہرت رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں