بنگلا دیش نے دوسرے ٹی 20 میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے دی

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسڑیلیا کو شکست دیدی ہے۔

آسڑیلیا نے دوسرا ٹی 20 میچ جیتنے کے لیے بنگلہ دیش کو 122 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ جلد ہی گرگئی تاہم اس کے بعد تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیم کو سنبھالا دیا مگر ان کے آؤٹ ہوتے ہی تین مزید وکٹیں گرگئیں۔ بنگلہ دیش کی 100 کے مجموعی سکور سے قبل پانچ وکٹیں گرنے سے میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوا تاہم بنگلہ دیشی بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور 122 رنز کا ہدف اوور 19 ویں میں پورا کرلیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے افیف حسین 37، شکیب الحسن 26 اور مہدی حسن 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسڑیلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ، مچل سٹارک، ایڈم ذمپا اور اینڈریو تائی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسڑیلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا۔آسڑیلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناسکی۔مچل مارش 45 جبکہ ہینرکس 30رنز بناکر نمایاں رہے، صرف چار آسڑیلوی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے تین جبکہ شفیع الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں