برٹنی اسپیئرز کا انسٹا گرام اکاﺅنٹ بندکردیا گیا

امریکہ کی معروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

حال ہی میں ایرانی نژاد شخص سے انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کرنے والی گلوکارہ کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ انسٹاگرام نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر انکا اکاﺅنٹ بند کردیا۔

برٹنی اسپیئرز کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جب مداح برٹنی اسپیئرز کا پروفائل کھولتے ہیں تو انہیں یوزر ناٹ فانڈ دِکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں