برطانیہ میں کورونا وبا سے بچاﺅ کے لیے 12 سے 15 سال کی عمر کے تمام لڑکے لڑکیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

برطانیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشات کے پیش نظر 12 سے 15 سال کی عمر کے تمام لڑکے لڑکیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کووڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے ممالک میں شامل رہا ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ انہوں نے چیف میڈیکل آفیسرز کی جانب سے 12 سے 15 سال کی عمر کے لڑ کے لڑکیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی سفارش قبول کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام والدین یا سرپرستوں کی رضامندی سے سکولوں میں شروع کیا جائے گا۔ جس کے لیے 30 لاکھ بچوں کوکورو نا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں