برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی والدہ کا انتقال، عمران خان کا اظہارِ تعزیت

وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ شارلٹ جانسن کا انتقال منگل کے روز لندن کے ہسپتال میں ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ والدہ کے انتقال پر میں اپنے ہم منصب بورس جانسن سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مشکل کی اِن گھڑیوں میں میری دعائیں، ہمدردیاں اور نیک تمنائیں بورس جانسن اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

قبل ازیں منگل کے روز بورس جانسن کی 79 سالہ والدہ شارلٹ جانسن انتقال کر گئیں جو پیشہ ور مصورہ کے طور پر مشہور تھیں۔ انہوں نے 1942 میں آکسفورڈ میں آنکھ کھولی۔

سر جیمز فوسیٹ کے ہاں جنم لینے والی شارلٹ جانسن یورپی کمیشن برائے انسانی حقوق کی صدر بنیں اور 1963 میں موجودہ برطانوی وزیر اعظم کے والد سے شادی کی۔اسٹینلے سے شادی کے بعد شارلٹ جانسن کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ دونوں میاں بیوی 1979 میں الگ ہو گئے۔ شارلٹ جانسن نے امریکی پروفیسر نکولس واہل سے دوبارہ شادی کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں