باولرز نے بہت اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا ہے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کہتے ہیں کہ ہمارے باولرز نے بہت اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں بابر اعظم نے بتایا کہ آج ایک بہت اچھا میچ ہوا ہے ، دونوں ٹیموں نے اچھا مقابلہ کیا اور میچ کا کوئی بھی دن ایسا نہیں تھا کہ سارا دن ایک ہی ٹیم حاوی رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے ، آخری سیشن میں کیچز چھوڑنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا تھا کیونکہ اہم مواقع پر کیچ چھوڑنے سے میچ کا نقشہ بدل جاتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ کے آخری سیشن میں ہمارے ساتھ بھی یہی ہوا تھا ، ہم نے اس ٹیسٹ میچ میں کئی مشکل کیچز بھی پکڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکوں نے جیت کے لیے سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، ہمیں مختلف مواقع پر مومنٹم ملا مگر ہم اسے برقرار نہیں رکھ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور محمد عباس کی باولنگ سے مطمئن ہوں اور پرامید ہوں کہ اگلے میچ میں ہمارے باولرز مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں