بابر اعظم آج ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کرے گا: عامر خان

دبئی: پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم آج ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کرے گا۔

عامر خان نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ متحرک اور جذبے کے ساتھ میدان میں جائیں، قومی ٹیم کے کپتان کو میچ کے دوران پراعتماد رہنا ہو گا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر نے مزید کہا کہ شعیب ملک سے بات ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ تمام کھلاڑی تیار ہیں اور فٹ ہیں، سب کو پتا ہے کہ یہ کتنا بڑا مقابلہ ہے اور سب جیتنے کے لئے تیار ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی دباؤ نہ لیں، جذبے کے ساتھ کھیلیں کیونکہ ان کے ساتھ بابر اعظم اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھا کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں