ایپل نے اسمارٹ واچ کی نئی سیریز بھی متعارف کرادی

ایپل کمپنی کی جانب سے اسمارٹ واچز کی نئی سیریز متعارف کرادی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 14 ستمبر کو ایپل کمنی کے ہونے والے ورچوئل اتقریب میں آئی فون 13 کی سیریز کے بعد ایپل کی اسمارٹ واچز کی سیریز 7 بھی متعارف کرادی گئی ہے۔

ایپل سیریز 7 کے 2 ورژن متعارف کرائے گئے ہیں جن میں 41 ایم ایم اور 45 ایم ایم کے بڑے کیسز دیئے گئے ہیں جن میں زیادہ بڑی اور پائیدار اسکرینیں موجود ہیں۔

بڑے ڈسپپلے میں نئے واچ فیسز جیسے کاؤنٹر، موڈیولر ڈو اور ورلڈ ٹائمر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ یہ اسمارٹ واچ نیند کے دوران سانس کی رفتار کو بھی ٹریک کرسکتی ہے۔

اس اسمارٹ واچ کی سیریز کے لئے اسکرین پر خراشوں کی روک تھام کے لیے بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ واٹر ریزیزٹنس بھی ہے جس کو 50 میٹر گہرے پانی میں بھی تیراکی کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ واچ کے اندر نیا واچ او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جو 13 فیصد زیادہ تیز چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح فل سوائپ بیسڈ کی بورڈ بھی ڈیوائس کا حصہ ہے اور مختلف ورک آؤٹ موڈ بھی دیئے گئے ہیں۔ یہ اسمارٹ واچ نیند کے دوران سانس کی رفتار کو بھی ٹریک کرسکتی ہے۔

ایپل سیریز واچ آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگی جس کی قیمت 399 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں