ایمن خان نے انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا

معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد انسٹاگرام پر عائزہ خان کے بعد ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔

انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کے بعد ایمن خان پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ایمن خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال نظر آتی ہیں اور ان کے چاہنے والے بھی اداکارہ کی زندگی کے بارے میں جاننے کا تجسس بھی رکھتے ہیں، اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر زیادہ تر اپنی تصاویر اور اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں