ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے 4 بار کی چیمپئن ٹیم کوآؤٹ کلاس کر دیا

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے 4 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم جنوبی کوریا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

پاکستان نے جاپان کے شہر چیبا میں کھیلی جا رہی ایشین والی بال چیمپئن شپ کے میچ میں سابق ایشین چیمپئن ٹیم کو ٹاپ 8 کے آخری کلاسیفکیشن میچ میں 0-3 سے آوٹ کلاس کیا۔

کوریا کے خلاف پاکستان والی بال ٹیم نے 23-25، 22-25، 14-25 سےکامیابی حاصل کی۔

جنوبی کوریا کے خلاف فتح کے باوجود پاکستان ٹاپ فور تک رسائی نہ حاصل کر سکا اور پاکستانی ٹیم پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچز کھیلے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان والی بال ٹیم کی موجودہ عالمی رینکنگ 48 اور جنوبی کوریا کی 21 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں