ایس ایس پی حیدرآباد نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

ایس ایس پی حیدرآباد نے شہر کے مختلف علاقوں حیدر چوک، گل سینٹر، ٹھنڈی سڑک، آٹو بھان روڈ، پونے 7 چوک، بھٹائی چوک, گدو چوک، عملدار چوک، سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا

موجودہ تشویشناک صورتحال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا نفاز کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بعض مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں نظر آئی جہاں شہریوں کو تنبیہ کی گئی, اس موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر معمور افسران و جوانوں سے ملاقات کی گئی, ایس ایس پی حیدرآباد نے فرائض کی ادائیگی دینے والے افسران و جوانوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ عوام میں آگاہی جاری رکھیں تاکہ کرونا کی اس وبا سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے مزید آپ نے کہا کہ نچلے طبقے کے لوگوں مزدور دہاری دار وغیرہ کیساتھ سختی سے ہرگز پیش نہ آئیں البتہ انہیں تنبیہ کریں اور تمام شہریوں کیساتھ اپنا رویہ اچھا رکھیں تاکہ انہیں اس بات کا احساس ہوکہ آپ تمام اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر انکی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں

نیاز اسٹیڈیم اور بھٹائی اسپتال میں قائم کرونا ویکسینیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا گیا جہاں سیکیورٹی انتظامات کیساتھ دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور وہاں ڈیوٹی پر معمور اسٹاف سے ملاقات کی گئی اور ان سے بریفنگ لی گئی

ایس ایس پی حیدرآباد اور DC حیدرآباد نے عوام الناس سے خصوصی اپیل کی ہے کہ موجودہ کرونا کی چوتھی لہر گزشتہ تمام لہروں سے زیادہ خطرناک ہے لہذا آپ نے جس طرح پہلے پولیس اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کیا اس بار بھی کریں، ماسک اور سینیٹایزر کا استعمال کریں، سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں اور خود کو گھروں میں محدود رکھیں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے.

اپنا تبصرہ بھیجیں