ایبٹ آباد،نتھیاگلی،ایوبیہ اورٹھنڈیانی میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا

ایبٹ آباد،نتھیاگلی،ایوبیہ، ٹھنڈیانی میں 2 روز سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔برف باری کے بعد گلیات نے سفید چادر اوڑھ لی اورکئی دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا موسم چھایا ہوا ہے۔

ملکہ کوہسارمری، نتھیاگلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں 2روز سے جاری برفباری تھم چکی ہے اور گلیات کے مناظر سفید پڑگئے ہیں۔

ایبٹ آباد میں کئی دیہات تک جانے والے راستے بند ہوچکے ہیں۔ مری روڈ سے برف ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ لوگ سورج ڈوبنے کے بعد اور صبح سویرے گھومنے پھرنے سے گریزکریں۔

آزاد کشمیر میں بھی برفباری بند ہوگئی ہے تاہم سردی بہت بڑھ چکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وادی نیلم اور مظفر آباد میں آج موسم خوشگواررہے گا جبکہ دھوپ نکلنے کا امکان ظاہر کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں