آئرلینڈ اور زمبابوے کےدرمیان پہلا ٹی -20 کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلاجائے گا

آئرلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ۔20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو شام 4 بجے کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ ، ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کی کرکٹ اپنے دورہ آئرلینڈ پر پانچ ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق آئرلینڈ اور زمبابوے کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز27 اگست سے ہوگا، پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29 اگست، تیسرا میچ یکم ستمبر، چوتھا میچ 2 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

سیریز کے ابتدائی دو میچ ڈبلن جبکہ آخری تین میچ بریڈی میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ8 ستمبر، دوسرا میچ10 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 ستمبر کو کھیلا جائے گا، تینوں میچ بیلفاسٹ میں کھیلے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں