اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لا ہور میں چلنے والی ملک کی پہلی اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں‌ردوبدل کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھیج دی ہے۔ کرایہ کیلئے 7 اسٹیج متعارف کروائے جائینگے پہلی بار کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے ہوگا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ 50 ہزار افراد سفر کر رہے ہیں اور اس وقت کم از کم کرایہ 40 روپے ہے جو اب 20 روپے ہوجائے گا۔کرایوں میں کمی سے یہ تعداد ایک لاکھ 25ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے اور کرایوں میں اضافہ سے بھی ریونیو میں اضافہ ہوگا.
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا جو سمری بجھوائی گئی ہے اس پر اعتراض لگایا گیا اور سمری کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں