انگلینڈ کے جارح مزاج کرکٹر بین اسٹوکس نے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ چھوڑنے اعلان کر دیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج آل راؤنڈر کرکٹر بین اسٹوکس نے غیر معینہ مدت کے لیے تما م طرز کی کرکٹ کے خیر باد کہ دیا
ذرائع کے مطابق بین اسٹوکس اپنے فیصلے سے متعلق کہا کہ میری توجہ فی الحال ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری کی بہتری کی طرف ہے .
انگلش بورڈ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بین اسٹوکس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دستیاب نہیں ہوں گے . بورڈ نے اس فیصلہ کا احترام کیا ہے اور مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے .
واضح رہے کہ 14 جولائی 2019 کو لارڈز کے میدان میں ون ڈے کرکٹ کپ کے فائنل میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا . ان کی کوششوں سے انگلینڈ نے فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی .

حال ہی میں‌پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ کے دوران جب انگلش کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تو کپتانی کے فرائض بھی بین اسٹوکس نے نبھائے تھے اور سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی .

اپنا تبصرہ بھیجیں