انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر بند

انٹرمارکیٹ میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 175.27 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق آج دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 174.43 پیسے تھے جو دن کے اختتام پر 84 پیسے اضافے کے بعد 175.27 روپے ہو گئی ۔

واضح رہے کہ ڈالر کی پرواز روز بروز بلند ہوتی جا رہی ہے جس کے باعث روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر موجود بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ رہا ہے جبکہ ڈالرز میں خریدی جانے والی اشیاء جن میں پٹرول ، قدرتی گیس ، خوردنی تیل سمیت سینکڑوں اشیاء شامل ہیں کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں