اندرون ملک پراوزوں میں کھا نے کی فراہمی پر ایک بار پھر پابندی عائد

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کوروناوائرس کے پیش نظر اندرون ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی جبکہ ہوائی سفر کے لیے لازمی ویکسی نیشن پالیسی لاگو رہے گی۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے نافذ تمام فضائی سفری پالیسیاں لاگو رہیں گی جبکہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے مجاز ہوں گے،تمام ائیرلائن آپریٹرز کو نئے اصول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔
اس سے قبل بھی پابندی لگائی گئی تھی اور بعد ازاں ایئرلائنز کو 21 جولائی سے پیک شدہ کھانا دینے کی اجازت دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں