امریکی ریاست ٹیکساس میں 800 طلبا کےکورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،ماسک لازمی قرار

امریکی ریاست ٹیکساس میں800 طلبا میں کووڈ۔19 کی مثبت تشخیص کے بعدانہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلا غ کے مطابق لاک ہارٹ انڈیپینڈنٹ سکول کے سپرنٹنڈنٹ مارک ایسٹراڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکولوں میں کووڈ۔19 کے فعال کیسز کے بعد بورڈ آف ٹرسٹیز نے ماسک لازمی پہننے کے لیے حق میں ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 فیصد سے زیادہ طالب علموں میں کووڈ۔19 کی مثبت تشخیص کے چار کلاسیں اور ایک تعلمی پروگرام کوبند کردیا گیا ہے، اگرکیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو آنے والے ہفتوں میں مزید کلاسیں بند کر دی جائیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کیمپس میں کووڈ۔19 کے کیسز10 فیصد یا اس سے زیادہ طلبا متاثر ہوتے ہیں تو کیمپس کو بند کر نا پڑے گا جس دوران طلبا کو آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلم دی جائے گئی ۔ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے مطابق کووڈ۔19 کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہےاور13 اگست کو22-2021تعلیمی سال کے آغاز کے بعد اب تک 51 ہزار 900 سے زیادہ طلبا میں کووڈ-19 کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں