افغان شہریوں کا طالبان کو پھول دے کر استقبال

افغان شہریوں کی جانب سے طالبان کو دوستی اور محبت کی علامت سمجھے جانیوالے سفید اور سرخ رنگ کے گلاب دیے جارہے ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق افغان شہری مختلف جگہوں پر موجود طالبان کو پھولوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد حضرات طالبان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان سے اچھے تعلقات بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں گلاب دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں صارفین کی جانب سے مِلے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہےکہ کابل پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد اب زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں