اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔

الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے جارہے اس میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ آج کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور عمان کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں