اسپین لیجنڈ فٹ بالر فرانسسکو انتقال کر گئے

سپین کے سابق فٹ بالر لیجنڈ فرانسسکو پاکو گینٹو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

فرانسسکو نے 18 سال تک ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کی بھی نمائندگی کی ، انہوں نے 1971-1953 تک ریال میڈرڈ کے لئے فٹ بال کھیلی۔

فرانسسکو واحد فٹ بالر ہیں کہ جن کی نمائندگی میں ریال میڈرڈ نے 6 مرتبہ یورپئین کپ جیتا۔

لیجنڈ فٹ بالر نے ریال میڈرڈ کے لئے 600 میچز کھیلے اور 182 گول کئے، فرانسسکو نے اپنے کلب کے لئے 12 لیگ کراؤنز ، 2 کوپا ڈیل رے ٹائٹلز اور ایک انٹرنیشنل کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

لیجنڈ فٹ بالر فرانسسکو نے اپنے ملک کے لئے 43 میچز کھیلے ، انہوں نے اپنے ملک اسپین کی طرف سے 1962 اور 1966 کے ورلڈ کپ میں حصہ لیا۔

اپنے وقت کے نامور فٹ بالر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک ریسر کے طور پر کیا تھا ۔ لیکن پھر انہوں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا۔

ریال میڈرڈ کی انتظامیہ نے اپنے سابق کھلاڑی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انتظامیہ نے لیجنڈ فٹ بالر کی بیوی کے نام ایک بیان میں کہا کہ آج ہم ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں