اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار پرانے ٹریڈنگ سسٹم پر ہوگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر سے کاروبار پرانے ٹریڈنگ سسٹم کیٹس پر ہو گا۔

پی ایس ایکس کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹاک بروکرز کی مشاورت سے کیٹس پر واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درپیش مسائل کے سدباب کے بعد نئے ٹریڈنگ سسٹم پر کاروبار منتقل ہو گا۔

نئے ٹریڈنگ سسٹم کو تقریباً 10 مہینوں سے ٹیسٹ کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایکس کے نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نام ڈی ٹی ایس ہے، جسے چین کی شینجن اسٹاک ایکسچینج سے خریدا گیا ہے۔

ڈی ٹی ایس میں بلٹ ان رسک مینجمنٹ سسٹم ہے اور یہ پورے دن کے کاروبار کا حساب کتاب 1 منٹ سے کم وقت میں کر دیتا ہے جبکہ مارکیٹ کا پرانا سسٹم کیٹس یہ کام 30 منٹ میں مکمل کرتا ہے۔

ڈی ٹی ایس سے وقت کی بچت کے سبب کاروبار کے دورانیئے میں 30 منٹ اضافہ بھی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں