اداکار فیصل قریشی کی اعجاز اسلم کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد، ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے ساتھی اداکار اعجاز اسلم کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار اعجاز اسلم کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے کے لئے ان کا ایک دلچسپ ویڈیوکلپ شیئر کیا ہے۔

کلپ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ سالگرہ مبارک میرے دوست، میرے بھائی، اللّٰہ پاک تمہیں بہت کامیاب کرے اور صحت و تندرست رکھے آمین۔

اداکار فیصل قریشی نے اپنی انسٹااسٹوری پر اعجاز اسلم اور اپنے بیٹے فرمان قریشی کے ساتھ ایک اور یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اِس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جو کہ اُن کے لئے ایسے لوگوں میں سے ایک ہے جس کی سالگرہ اُنہیں فیس بُک پر ریمائنڈ رکے بغیر بھی یاد رہتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں