اداکارہ عائزہ اپنے پسندیدہ شہر استنبول پہنچ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ شہر استنبول پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنے لاکھوں مداحوں کے ساتھ اسٹوری شیئر کی ہے۔ عائزہ خان نے بتایا کہ میں پاکستان کے دوست ملک ترکی کے شہر استنبول کی تصویر شیئر کی ہے،اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں واپس اپنے پسندیدہ شہر آگئی۔

ان کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ استنبول ان کا سب سے پسندیدہ شہر ہے جہاں وہ رہنا پسند کرتی ہیں،واضح رہے کہ رواں سال عائزہ خان نے ترک اداکارہ گلثوم علی کے ساتھ ملکر پاکستانی ڈیزائنر کے لیے ترکی میں پراجیکٹ کیا تھا۔

دوسری جانب عائزہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ استنبول چھٹیاں گزارنے کے لیے گئی ہیں یا پھر کسی پراجیکٹ کے لیے گئی ہیں،خیال رہے کہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز 9 اعشاریہ 9 ملین یعنی 90 لاکھ سے زائد ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں