ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں اکتوبر 2021ء کے دوران مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد رہی۔

جولائی تا اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2021ء مہنگائی 8.74 فیصد رہی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں گھی 43 فیصد، مسٹرڈ آئل 41.92 ، خوردنی تیل 40 فیصد ، چکن 34.69 فیصد، دالیں اور گوشت 17، آٹا 12.97 فیصد مہنگا ہوا۔

ایک سال میں ٹماٹر 48.52، دال مونگ 29، پیاز 28 اور آلو 19 فیصد سستا ہوا۔

ایک ماہ میں چکن 17.91 ، آلو 12.17 فیصد، گندم 7.25 اور چائے 4.95 فیصد مہنگی ہوئی۔

دال مونگ 6.14 فیصد، انڈے 5.94 اور مسالحہ جات 3.85 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں