آزاد کشمیر حکومت کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا

آزاد کشمیر حکومت کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت کابینہ کی تشکیل سے قبل ہی دھڑے بندی کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر پارٹی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس کی زیر صدارت علیحدہ علیحدہ ارکان قانون ساز اسمبلی کے اجلاس منعقد ہوئے۔

تنویر الیاس کی زیر صدارت اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی انوار الحق سمیت سینئر پارلیمنٹرین نے شرکت کی جبکہ بیرسٹر سلطان کی زیر صدارت بھی گزشتہ روز ہم خیال ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں زیادہ وزارتیں اپنے گروپ کو دلانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

تنویر الیاس کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کشمیر کونسل الیکشن پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں وزارتوں کی تقسیم پر آزاد کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں نہ لینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا

اجلاس میں وزارتوں کی تقسیم پر اعتماد میں نہ لینے پر اسپیکر سینئر وزیر کا مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارکان کا کہنا ہے کہ وزارتوں کی تقسیم آزاد کشمیر حکومت اور وزیر اعظم کا اختیار ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آزاد کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر وزارتوں کی تقسیم قبول نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں