آخر کار شعیب اختر کی ٹویٹ کا جواب آہی گیا ،کل سے غائب ہربھجن منظر عام پر آگئے

بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ پاکستان کی فتح کے بعد سے منظر سے غائب تھے تاہم اب انہوں نے سامنے آکر شعیب اختر کے طنز کے تیر کے جواب میں پاکستانیوں کو تاریخی فتح کی مبارکباد دے دی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ پر ان کے ماضی میں دیے ​​تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں برداشت کرنے اور پاکستان کی جیت کو انجوائے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اب ان تمام ٹوئٹس کے جواب میں ہربھجن سنگھ نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ ’آپ کو جیت مبارک ہو، آپ کی ٹیم نے واقعی شاندار کھیلا۔

ایک اور ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے شعیب اختر کو پروگرام میں تجزیے کی دعوت دی اور ساتھ ہی میچ میں فتح کو انجوائے کرنے کا کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں