آئی جی سندھ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

آئی جی سندھ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں لاڑکانہ رینج میں امن وامان کی موجودہ صورتحال محرم الحرام سال 2021 حفاطتی اقدامات کا مختلف پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر عوام کی جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی ٹھوس اور فول پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن ترتیب کردہ پلان کےجملہ پہلوؤں، حکمت عملی اور لائحہ عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے باقاعدہ مشاورت اور انکی تجاویز کو بھی اہمیت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورنا وائرس (کووڈ-19) کی وباء کی روک تھام کے سلسلے میں ایس او پی پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سکھر،ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ضلعی ایس ایس پیز لاڑکانہ نے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،اے آئی جی آپریشنز سندھ اوراے آئی جی ایڈمن سی پی او نے اجلاس میں براہ راست شرکت کی

علماء/ذاکرین کے وفد میں شامل زوار کاشف حسین میمن، سیدمحمودحسین شاہ،ڈاکٹر فیاض حسین کھچی،سید مجاہد شاہ،سید اختر علی شاہ،سیدذوالفقار علی شاہ،سیدہمت علی شاہ،اصغرعلی سیٹھار،علی احمد بریو،سیداحسن علی شاہ،قمرعباس شھلیانی،بشیراحمد حیدری اور فائق علی جاکھرانی نے محرم سیکیورٹی اقدامات پر متفقہ اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں