یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر میں سٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کا صابن3 سے 10روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ کپڑے دھونے کے لئے استعمال ہونے والے صابن کی قیمت میں22روپےتک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سٹورز پر ٹشو پیپر اور نیپکن کی قیمتیں3 سے 19روپے تک بڑھادی گئیں ہیں جبکہ ٹوائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت میں 4سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں